چیف ایگزیکٹولیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی بجلی چوروں کی خلاف جاری مہم میں عوام سے تعاون کی اپیل

جمعہ 20 اپریل 2018 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا ہے کہ بجلی چوری ایک ناسور ہے اور اس کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لئے عوام بجلی چوروں کی نشاندہی کرکے انہیں پکڑنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ ان خیالا ت کا اظہار چیف ایگزیکٹو نے لیسکو ہیڈ کوارٹرمیں لیسکو کے چار سرکلز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کئے گئے ایک اجلاس کے دوران کیا ۔

لیسکو کے ایسٹرن،نادرن اورساوتھ سرکل کے ایس ایز اور ایکسئینز نے لیسکو چیف کو اپنے اپنے سرکلز کے لائن لاسسز ،ریکوری ، بجلی چوری کے خلاف کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔چیف ایگزیکٹولیسکونے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری پہ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور بجلی چور چاہے کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو ا،ْسے قانون کے کٹہرے میں لا یا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کو یقینی بنا یا جائے ۔مجاہد پرویز چٹھہ نے اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران تمام سرکلز کے ایس ایز، ایکسئینز اور ایس ڈی اوز کو ہدایات جاری کیںکہ کمپنی کے لائن لاسز میں کمی اور ریکوری کے مقررہ ہدف کو ہر صورت ممکن بنایا جائے،لائن لاسسز میں کمی ، موبائل میٹر ریڈنگ ،بجلی چوری کی ایف آئی آر ، ڈیڈ ڈیفالٹرز سے رقوم کی وصولی اور خراب میٹروں سے ڈیٹا ہر صورت حاصل کیا جائے۔

اس موقع پر جنرل منیجر آپریشن چوہدری محمد انورچیف انجنئیرمٹیریل مینجمنٹ محمد علی ڈوگر،سی ایس ڈی مجاہد سعید رانا، چیف انجنئیرچوہدری محمد امین، تمام سرکلز کے ایس ایز اور تما م ایکسئینز ، ،ڈپٹی کمرشل منیجرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹیکنیکل اور ڈی سی ایمز بھی موجود تھے ۔