کے اے ایس بی بینک اور بینک اسلامی کے انضمام کیخلاف دائر درخواست مسترد

جمعہ اپریل 22:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) سند ھ ہائی کورٹ نے کالعدم خادم علی شاہ بخاری بینک کے بینک اسلامی میں انضمام کو کالعدم قرار دینے کی درخواستیں مسترد کر دیں، خادم علی شاہ بخاری بینک کی قیمت کا از سرنو تعین کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر اور جسٹس قمر سیال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دونوں بینکوں کے انضمام کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا کہ کالعدم خادم علی شاہ بخاری بینک کی قیمت کا از سرنو تعین کیا جائے اور اگر اس میں کمی بیشی ہو تو کالعدم بینک کے شیئر ہولڈرز کو زرتلافی بھی دی جائے۔

عدالت نے مقدمے میں دائر دیگر متفرق درخواستیں بھی مسترد کردیں، عدالت نے اپنے حکم میں مزید قرار دیا کہ خادم علی شاہ بخاری بینک کے شیئر ہولڈرز کی تلافی کا ذمہ داربینک اسلامی نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :