غفلت اور لا پرواہی سے ٹرک چلانے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 20 اپریل 2018 22:06

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) غفلت اور لا پرواہی سے ٹرک چلانے والے ڈرائیور کے خلاف پٹرولنگ پولیس دلیل پور نے مقدمہ درج کر ا دیا ۔

(جاری ہے)

محمد اسحاق پٹرولنگ پوسٹ دلیل پور نے استغاثہ دیا کہ دوران ناکہ بندی سروس اسٹیشن ڈھٹہ کو ٹ ملزم کاشف محمود ولد ارشد محمود سکنہ دلیل پور انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے ٹرک ہینو نمبریNWFP-K/5145پشاور چلاتے ہوئے آیا جس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈالا جس پر اے ایس آئی محمد آصف نے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :