آئندہ انتخابات کی تیاریاں، ن لیگ کا ایم کیو ایم سے اتحاد کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 اپریل 2018 19:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ن لیگ نے ایم کیو ایم سے اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کرتے ہوئے سندھ کی سیاست میں اہم کردار نبھانے کیلئے ایم کیو ایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا پلان بنایا ہے۔ اس حوالے سے متحدہ بہادر آباد اور متحدہ پی آئی بی کے رہنماوں نے نواز لیگ سے رابطوں کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نواز لیگ کے رہنما اور صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے عام انتخابات میں تعاون اور سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے گفتگو ہو گی۔ سندھ میں اب تک 12 جگہوں پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔ رانا مشہود نے مزید کہا کہ ن لیگ کا وفد اتوار کو کراچی جائے گا جس میں وزیرا علی شہباز شریف، سلیم ضیا اور دیگر رہنما شامل ہوں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی۔ ن لیگ کی قیادت نے متحدہ کے دونوں دھڑوں ایم کیو ایم بہادر آباد اور ایم کیو ایم پی آئی بی سے رابطہ کیا ہے۔