اسپیکر سندھ اسمبلی اور عبدالرئوف صدیقی کے مابین دلچسپ مکالمہ

آپ ابھی تک ہنی مون پر نہیں گئے، آپ کی سیٹ پر دوست محفوظ یار خان نے آپ کی نشست پر قبضہ جمالیا

جمعہ 20 اپریل 2018 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ کو اسپیکر آغاسراج درانی اور ایم کیوایم کے رکن اسمبلی عبدالروف صدیقی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا اسپیکر آغا سراج درانی بولے کہ آپ ابھی تک ہنی مون پر بھی نہیں گئے لیکن اپکی غیرموجودگی میں اپکی سیٹ پر قبضہ ہوگیا آپکے دوست محفوظ یارخان نے آپکی نشست پر قبضہ جمالیا ہے۔

(جاری ہے)

عبدالروف صدیقی نے بھی خوب جواب دیا بولے کہ محفوظ یار خان کے ہوتے ہوئے مجھے دشمنوں کی ضرورت نہیں جس پر ایوان میں زبردست قہقہہ لگا۔ ارکان کھل کھلا اٴْٹھے رؤف صدیقی نے اسپیکر کو سلام تحسین پیش کیا کہا کہ آپ کی وجہ سے میری نشست بچ گئی۔ ایوان صوبائی وزیر ناصر شاہ نے صوبائی وزیر بہبود آبادی ممتاز جھکرانی کی تعریف کہ انہوں نے وقفہ سوالات کے دوران بہترین انداز میں جواب دئیے انہوں نے ازراہ مزاق کہا کہ ممتاز جکھرانی کے محکمے کی کارکردگی بھی زبردست رہی ہے جسکا اندازہ حالیہ مردم شماری سے لگایا جاسکتا ہے مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم ہوئی ہے۔ ناصر شاہ کے اس جملے پر ارکان اپنی ہنسی نہ روک سکے۔