ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی، خاتون سمیت3 منشیات فروش سمگلر گرفتار

جمعہ اپریل 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹنیشنل ایئرپورٹ سے ہیروئن سمگل کرتے ہوئے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان میں خاتون بھی شامل ہے جو کہ پیٹ میں ہیروئن کے کیپسولز لے کر دبی جا رہے تھے۔ ملزمان میں سید عاطف رضا اسکی بیوی رضوانہ اور فہیم نامی ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان دبئی جا رہے تھے۔