عدم انصاف ، کرپشن مہنگائی وبے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیاہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

امن پسند ہیں مگر مسلم نسل کشی پر خاموش نہیں رہ سکتے مسلم نسل کشی کے خلاف مسلم ممالک جہاد کا اعلان کریں،ثروت اعجاز قادری

جمعہ 20 اپریل 2018 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ ناانصافی اور جانبداری اور کرپشن کی دیواروں پر کھڑی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا ،حکومتی بلند بانگ ترقیاتی کاموں کے باوجود کروڑوں مظلوم عوام غربت کی سطح سے نیچے کی زندگی بسر کررہے ہیں ،عدم انصاف ، کرپشن مہنگائی وبے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیاہے دہشتگردی کوصرف طاقت سے ختم نہیں کیا جاسکتاحکومت مایوسیوں کا خاتمہ کرئے ،دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنا ہے تو حکومت غریبوں کو ان کے سیاسی ومعاشی حقوق فراہم کرئے ،غریب عوام کو جب بنیادی حقوق فراہم نہیں ہونگے تو دہشتگرد غربت کا فائدہ اٹھا تے رہینگے ،آپریشن ردالفساد نے دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے بچے کچے اور چھپے ہوئے دہشتگردوں کو نشان عبرت بنانا ہوگا ،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،دہشتگردی کے خلاف 70ہزار سے زائد شہریوں ،پاک فوج ،رینجرز ،پولیس اور قانون نافذ کرنیولے اداروں سمیت دیگر نے قربانیاں دی ہیں ،ہم شہیدوں کا لہو رائیگاں جانے نہیں دینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہائوس پر ٹنڈو الہیار روانگی سے قبل معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیر ،شام ،فلسطین ،برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ،اقوام متحدہ مسلم نسل کشی کو روکنے اور مسلمانوں کے تحفظات کیلئے اقدامات کرنے میں ناکام ہوچکا ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلمان امن پسند ہیں مگر مسلم نسل کشی پر خاموش نہیں کرسکتے ،اسلام ہمیں صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے ،مسلم نسل کشی کے خلاف پاکستان اور مسلم ممالک جہاد کا اعلان کریں، عوام اپنے مسلمان بھائیوں کے تحفظ وسلامتی کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے ،انہوں کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستانی شہ رگ ہے کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔