کوئٹہ،مسائل وپریشانی کی بنیادی وجہ کرپشن اور لوکل باڈیز کو وسائل واختیارات کا نہ دینا ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

بلوچستان میں سب سے پہلے بلدیاتی الیکشن ہوئے مگر ان کے ثمرات اختیارات ووسائل نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو نہ مل سکے، صوبائی امیر جماعت اسلامی

جمعہ 20 اپریل 2018 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ مسائل وپریشانی کی بنیادی وجہ کرپشن اور لوکل باڈیز کو وسائل واختیارات کا نہ دینا ہے بلوچستان میں سب سے پہلے بلدیاتی الیکشن ہوئے مگر ان کے ثمرات اختیارات ووسائل نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو نہ مل سکے نچلی سطح پر عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی ادارے ایک امیدتھی مگر حکومتی غفلت کی وجہ سے بلدیاتی ادارے اور امیدواران صرف تماشائی بنے رہے عوام نے ووٹ دیے اور ووٹ کے بدلے مسائل کے حل کی امید تھی مگر بلدیاتی ادارے اور منتخب امیدوارا ن نے چار سال صبر کیساتھ جدوجہد کیا مگر نااہل حکمرانوں نے انہیں مایوس کیا جس کی وجہ سے بلدیاتی ادارے تباہی کے دہانے تک پہنچ گیے ہیں عوام مسائل کے دلدل میں پھنس چکے ہیں جماعت اسلامی بلدیاتی اداروں کی بحالی ،منتخب نمائندوں کو وسائل واختیارات اوراعزازیہ جات فراہم کیلئے ان کے ساتھ ہیں اور26اپریل لکپاس روڈ بلاک کرنے ودھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی اداروں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی وفد کی قیادت پنجپائی کے چیئرمین جمیل احمدمشوانی کررہے ہیں وفد نے انہیں بلدیاتی اداروں ،کونسلرزوچیئرمینوں کے مسائل ومشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیاتی نظام سے اہل بلوچستان کو صرف دھوکے میں رکھا گیا ہے نہ فنڈزہیں اورنہ ہی اختیارات ۔

(جاری ہے)

صرف نام کے نمائندے ہیں عوام ووٹ دیااس کے بدلے عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں مگر بلدیاتی نمائندے کامیابی کے بعد عوام کا سامنابھی نہیں کرسکتے ۔صوبے کے تین وزیراعلیٰ گزرگیے مگر کسی نے بلدیات ونچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے بلدیاتی نمائندے مایوسی کا شکار ہیں اس وجہ سے ہم نے فیصلہ کیا کہ آل بلوچستان متحدہ یونین کونسلزکمیٹی کے تحت 26اپریل کو لکپاس روڈ بلاک کرکے دھرنادیں گے ،عوام کی حقیقی،نمائندے و جماعتیں اس جدوجہد میں ہماراساتھ دیں۔

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کہ ہم بلدیاتی نمائندوں کیساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے بلدیاتی اداروں کو اختیارات ووسائل کی فراہمی کیلئے پہلے بھی ہم نے ساتھ دیاجدوجہد کی آئندہ بھی دیتے رہیں گے اس لیے کہ بلوچستان کے عوام مسائل حل نہ ہونے ،ترقی وخوشحالی کا کوئی میگا پراجیکٹ نہ ہونے اور ہر سطح پر کرپشن کی وجہ سے پریشان ہیں بلدیاتی ادارے نچلی سطح پر مسائل حل کرنے کی ایک امید تھی وہ بھی نہ رہی ۔26اپریل دھرنا واحتجاج کی ہم حمایت کرتے ہیں اور بھر پور ساتھ دیں گے عوام کی خیر خواہ اس جدوجہد میں بلدیاتی نمائندوں کا ساتھ دیں ۔