خوراک کے محافظوں کو ملے گا اب محفوظ کھانا،فوڈ اتھارٹی ملازمین کے لیے سیف فوڈ کیفے کا افتتاح

کیفے فوڈ بزنس آپریٹرز کے لیے رول ماڈل،ورکرز کی ٹریننگ سنٹر کے طور پر بھی استعال کیا جائے گا‘ڈی جی فوڈ اتھار ٹی کیفے کے انتظامات، معیار، صفائی، کھانے کاذائقہ اورملازمین کا انداز قابلِ تعریف ہیں‘مارٹن کوبلر

جمعہ 20 اپریل 2018 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) پنجاب بھر کی خوراک کے محافظوں کے اپنے کھانے کے لیے بھی بہترین خوراک کا انتظام ہو گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس ملازمین کے لیے جرمن سفیر مارٹن کوبلر اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کیفے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس سے قبل ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے افسران کے ہمراہ ہیڈ آفس آمد پر جرمن سفیر کا استقبال کیا۔

فوڈ اتھارٹی عملے کی جانب سے جرمن سفیر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔جرمن سفیر فوڈ اتھارٹی آفس میں عمل کے ساتھ گُل مِل گئے،افسران اور ملازمین کے ساتھ مصافحہ کیا۔سیف فوڈ کیفے کا افتتاح کرتے ہو ئے جرمن سفیر نے کیفے سے جوس پیا اور دہی بھلے بھی کھائے۔جرمن سفیر نے کیفے کے انتظامات، کھانے کے معیار اورملازمین کے انداز کی بھر پور تعریف کی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشنز ٹیمیں 18 گھنٹے دفتر میں موجود رہتی تھیں۔ ڈبل شفٹ میں کام کرنے کی وجہ سے ملازمین کو کھانے کے مسائل پیش آتے تھے۔اب ملازمین کیلئے اپنے دفتر میں ہی محفوط خوراک کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ کیفے میں حفظان صحت کے اصولوں کی مکمل پابندی کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کیفے دیگر فوڈ بزنس آپریٹرز کے لیے بھی رول ماڈل ہے۔کیفے کو پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول میں تربیت لینے والوں کی عملی مشقیںکروانے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :