ْ راولپنڈی، بارود برآمد گی سمیت دیگر مقدمات میں گواہ طلب ،سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی

جمعہ 20 اپریل 2018 23:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1کے جج محمد اصغر خان نے بارود برآمد گی سمیت دیگر مقدمات میں گواہوں کوطلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کردی ،گزشتہ روزعدالت نے سی ٹی ڈی کے بارود برآمدگی کیس میں ملزم دانیال کیخلاف 3 مئی جبکہ پولیس مقابلے کے مقدمہ میں ملزمان امجد وغیرہ کیخلاف 2 مئی کو گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :