راولپنڈی، اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر فرد جرم عائد

بارود برآمدگی سمیت دیگر مقدمات میں گواہان کے بیان قلمبند کرلئے

جمعہ 20 اپریل 2018 23:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر2کے جج سلیمان بیگ نے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے بارود برآمدگی سمیت دیگر مقدمات میں گواہان کے بیان قلمبند کرتے ہوئے مزید شہادتیں طلب کر لیں،گزشتہ روز عدالت نے تھانہ رنگو کے اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم طفیل پر فرد جرم عائد کر دی جس نے صحت جرم سے انکار کر دیا عدالت نے استغاثہ کی شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت چار مئی تک ملتوی کردی جبکہ سی ٹی ڈی کے بارودی مواد برآمدگی کیس میں ملزم مجیب خان کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 27اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :