راولپنڈی، مذہبی منافرت کے مقدمہ میں نامزد سید عون عباس کی درخواست ضمانت منظور ، 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم

جمعہ 20 اپریل 2018 23:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نے مذہبی منافرت کے مقدمہ میں نامزد سید عون عباس کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے ، مقدمہ میں نامزد ملزم سیدعون عباس کیخلاف سی ٹی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا گزشتہ روز دوران سماعت عدالت نے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے مچلکے جمع کروانے کاحکم جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :