موجودہ دور میں عوام کو سستے اور معیاری اشیاء فراہم کرنا بہت بڑی نیکی ہے،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

جمعہ 20 اپریل 2018 23:42

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) شعبہ تجارت پیغمبری شعبہ ہے رزق حلال کمانا بہت بڑی عبادت ہے موجودہ دور میں عوام کو سستے اور معیاری اشیاء فراہم کرنا بہت بڑی نیکی ہے موجودہ حکومت نے بھی عوام کو مختلف شعبوں میں ریلیف دیا ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کامرہ روڈ پر شاپنگ مال سنٹر کا افتتاح کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ہے اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 1شیخ سلیمان سرور، سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) محمد سلیم شہزاد، چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان، منیجر شاپنگ سنٹر اسد منیر کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی وفاقی وزیر نے کہا کہ رزق حلال بہت بڑی نیکی ہے اللہ تعالیٰ ررق حلال کمانے والے افراد کو پسند کرتے ہیں موجودہ حکومت نے عوام کے لیے بہت بڑے منصوبے مکمل کیے جس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے موجودہ حالات میں ملک کا معاشی ہونا بہت ضروری ہے چین معاشی طور پر مضبوط ہو چکا ہے پاکستان کو خوشحالی کی طرف گامزن کرنے کے لیے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سی پیک منصوبہ شروع کیا اور گوادر کی بندرگاہ شروع کی ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے پاکستان دنیا کے دس ممالک میں شامل ہو جائے گا ہم نے ہر شہر میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کیے نئے روڈ تعمیر کیے گئے جس کی وجہ سے پاکستان میں کاروبار وسیع ہو رہا ہے اور لوگوں کو روزگار مل رہا ہے موجودہ حکومت کا دور سنہری دور ہے اس دور میں عوام کو زندگی بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں ضلع اٹک کے دیہاتوں کو شہروں کی طرح سہولیات فراہم کی گئیں ہر گاؤں میں سوئی گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے۔