چنیوٹ، صوفیا کرام کے ماننے والے اہل حق عام انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کیلئے صف بندی کر لیں،محمد حبیب قادری

جمعہ 20 اپریل 2018 23:42

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان میں نظام مصطفی کا عملی نفاذ لائیں گے صوفیا کرام کے ماننے والے اہل حق عام انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کیلئے صف بندی کر لیں ان خیالات کا اظہار جے یو پی چنیوٹ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حبیب قادری ضلعی صدر جمعیت علما پاکستان نے کیا انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی محدث اعظم پاکستان ، علی پور شریف، گولڑہ شریف،امام اہلسنت مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی ، مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی کے پیروکار ختم نبوت کے غداروں کوووٹ نہیں دیں گے کیونکہ نظام مصطفی نافذ نہ ہونے کی وجہ سے ملک بے برکتی کا شکار ہے ہم اپنے اکابرین کا ادھورا مشن مکمل کرنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائیں گے تاکہ ملک پاکستان میں نظام مصطفی کا عملی نفاذ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے تمام علما کو میدان میں آنا ہو گا جمعیت علما پاکستان ملک میں نظام مصطفی کا نظام رائج کر کے دم لے گی ۔