راولپنڈی، 10سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 20 اپریل 2018 23:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) تھانہ صدربیرونی پولیس نے 10سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے متاثرہ بچی کے والد غلام شبیر نے تھانہ صدر بیرونی پولیس کودی گئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کی10سالہ بیٹی نرمین چھٹی کر کے گھر واپس آرہی تھی کہ بابر خان نامی شخص بچی کو ویران مکان میں لے گیا جہاں پر ملزم نے اس سے زیادتی کی کوشش کی بچی کے شور مچانے پر بھائی اوردیگر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زیادتی کی کوشش ناکام بناکر ملزم کو قابو کر لیا۔

متعلقہ عنوان :