جازان کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز نے آم میلے کا افتتاح کردیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:20

جازان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) سعودی عرب کے صوبے جازان کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز نے آم میلے کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق جازان میں 60 سے زیادہ قسموں کے آموں کے باغات ہیں اس کے علاوہ یہاں آموں کے ساتھ کئی اور قسم کے پھلوں کی کاشت بھی کی جارہی ہے۔آم میلے میں آموں کی نمائش کے ساتھ ساتھ تفریحی پروگرام بھی ہورہے ہیں اور بچے مختلف گیت گا کر اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :