اگر نواز شریف کو جیل ہوئی تو ہم کیا کریں گے، ن لیگی رہنماء نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ اپریل 12:46

اگر نواز شریف کو جیل ہوئی تو ہم کیا کریں گے، ن لیگی رہنماء نے بتا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار عبد المالک نے کہا کہ جاتی امرا میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ان کے کارکنان ، ایم این ایز اور ایم پی ایز موجود تھے۔ وہاں پر بات ہو رہی تھی کہ اگر میاں صاحب کو جیل ہو گئی تو کیا ہو گا۔ بات بھی ایسے ہو رہی تھی جیسے ان کو سزا ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس پر ایک شہزادہ ایم این اے جن کا تعلق شیخوپورہ سے اور ایک اور رہنما جن کا تعلق میانوالی سے ہے، نے کہا کہ اگر آپ کو سزا ہو گئی تو ہم اڈیالہ جیل جائیں گے۔ ہم ایک سے ڈیڑھ لاکھ لوگ اکٹھے کریں گے اور جیل کا گھیرآ کر لیں گے۔ اور پھر جیل توڑ دیں گے، یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ عوام اپنے لیڈر کے لیے جیل توڑ دے گی۔ محمد مالک نے کہاکہ حیرت کی بات یہ ہے کہ وہاں موجود کسی نے بھی ان صاحب کی مخالفت نہیں کی۔ جس پر پروگرام میں موجود کاشف عباسی نے کہا کہ ن لیگ جو عدلیہ پھر حملے کر رہی ہے اور جنہوں نے ماضی پر سپریم کورٹ پر حملہ کیا ان کے لیے جیل توڑ دینا کیا بڑی بات ہو گی ۔ان کا مزید کیاکہنا تھا آپ بھی دیکھیں: