انسانی حقوق کی عالمی صورت حال بارے امریکی رپورٹ جاری

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:49

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) امریکا نے عالمی سطح پر انسانی حقوق کی صورت حال سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی اس رپورٹ میں شام، روس، اور ایران کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے اعتبار سے بدترین ممالک قرار دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس میں حکومت مخالف افراد کے خلاف شدید کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ متعدد ممالک میں آزادی اظہار رائے کی صورت حال نہایت مخدوش ہے ۔یاد رہے کہ محکمہ خارجہ دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں کی جانب سے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر یہ رپورٹ مرتب کرتا ہے۔