چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات کے روشنی میں چارسدہ میں 175 پولیس اہلکار واپس لے لئے گئے

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:52

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات کے روشنی میں چارسدہ میں 190 پولیس اہلکاروں میں 175 اہلکار واپس لے لی گئی پندرہ پولیس اہلکار ڈی سی ججز اور ریٹائرڈ پولیس افسران کے ساتھ بدستور رہینگے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواہ صلاح الدین محسود کو غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا تھا احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے آئی جی نے پورے صوبے میں غیر متعلقہ افراد 1769 افراد سے سیکیورٹی واپس لی گئی ضلع چارسدہ میں بھی 190 سیکیورٹی میں سے 175 اہلکار واپس اپنے پوزیشن پر آگئے واپس لی گئی سیکیورٹی میں مختلف سیاسی و سماجی لیڈران اور اہم شخصیات شامل ہیں باقی پندرہ سیکیورٹی پولیس اہلکار ڈپٹی کمشنر ججز اور ریٹائرڈ پولیس افسران کے پاس بدستور رہینگے۔

متعلقہ عنوان :