چیف جسٹس نے ڈاکٹر توقیر شاہ کی جنیوا میں تعیناتی کا نوٹس لے لیا‘توقیر شاہ بھی طلب
سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو تقرری کا نوٹیفکیشن ،ْمکمل سروس ریکارڈ پیش کر نے کی ہدایت خواجہ سلمان صاحب ڈاکٹر توقیر کو باہر کیوں بھیجا گیا آپکے چہرے کے رنگ کیوں بدل رہے ہیں ‘ میں اپنی ذات کی حد تک ذمہ دار ہوں‘ چیف جسٹس اور وزیر صحت میں مکالمہ ،جنیواکہاں ہیں ‘ چیف جسٹس /سوئٹرز لینڈ میں ہے ‘کیپٹن (ر) زاہد سعید سنا ہے سوئٹزرلینڈ بہت خوبصورت اور پیسے ویسے رکھنے کے حوالے سے بڑا اچھا ملک ہے‘ جسٹس ثاقب نثار
ہفتہ 21 اپریل 2018 19:46
(جاری ہے)
جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیف سیکرٹری کیپٹن (ر ) زاہد سعید سے استفسار کیا کہ توقیر شاہ بیرون ملک کہاں تعینات ہیں جس پر چیف سیکرٹری نے بتایا کہ ڈاکٹر توقیر شاہ کو جنیوا میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں بھیجا گیا ہے۔
چیف جسٹس نے مزید استفسار کیا کہ بتایا جائے کس کی سفارش پر تقرری کی گئی اور یہ جنیواکہاں ہیں ۔جس پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ جنیوا سوئٹرز لینڈ میں ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سنا ہے سوئٹزرلینڈ بہت خوبصورت اور پیسے ویسے رکھنے کے حوالے سے بڑا اچھا ملک ہے۔ چیف سیکرٹری نے جواب دیا کہ جی اس کی شہرت اچھی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کی شہرت اچھی ہے ،ڈاکٹر توقیر شاہ کی نہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ تو بلائیں پھر ڈاکٹر توقیر شاہ کو، انہوں نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے بڑے مزے لوٹے ہیں۔چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری سے سوال کیا کہ آج کل وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کون ہیں جس پر انہیں بتایا گیا کہ امداد اللہ بوسال ہیں اور بہت شریف النفس انسان ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ضرورت محسوس ہوئی تو وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری امدادللہ بوسال کو بھی بلایا جائے گا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیراعلی پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کی جنیوا میں تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو تقرری کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مکمل سروس ریکارڈ اورآئندہ سماعت پر ڈاکٹر توقیر شاہ کو بھی طلب کرلیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.