ماڈل ٹائون میں قتل عام کروانے پر ڈاکٹر توقیر شاہ سفیر بنے‘خرم نواز گنڈا پور
توقیر شاہ کی تقرری پر چیف جسٹس کا نوٹس اور طلبی خوش آئند ہے‘سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
ہفتہ 21 اپریل 2018 22:01
(جاری ہے)
خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ ڈاکٹر توقیر شاہ کی خلاف میرٹ غیر قانونی تقرری کی چھان بین سے شریفوں کے بہت سارے راز طشت از بام ہونگے۔
صرف ڈاکٹر توقیر شاہ کو ہی پر کشش تقرری سے نہیں نوازا گیا بلکہ ایس پی طارق عزیز،ڈی آئی جی رانا عبد الجبار،ایس پی سلیمان،ایس پی عبد الرحیم شیرازی سمیت سانحہ ماڈل ٹائون کے تمام ملزمان پہلے سے بہتر گریڈ اور مراعات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو وفاقی محتسب ٹیکس لگا کر سانحہ ماڈل ٹائون کے قتل عام کا انعام دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران کا یہ طریقہ واردات ہے کہ وہ سرکاری عہدیداروں سے سیاسی مخالفین کو نقصان پہنچا نے کا کام لیتے ہیں اور پھر بطور رشوت انہیں ترقیاں اور آئوٹ آف ٹرن مراعات دیتے ہیں۔خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ شہباز شریف نے پنجاب میں اپنے غیر قانونی احکامات پر عمل کروانے کیلئے 56کمپنیاں بنانے کے ساتھ ساتھ ہر اہم پوسٹ پر جونئیرز کو سنیئرز پر مسلط کیا یہ سارے راز ایک ایک کر کے بے نقاب ہو رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ احد چیمہ ،ڈاکٹر توقیر شاہ اور فواد حسن فواد کے پاس شریف برادران کی کرپشن اور جرائم کی مکمل ای سی جی،ایکسرے اور فرانزک رپورٹیں اور سارا کچا چٹھا ہے۔احد چیمہ تو پکڑا گیا ڈاکٹر توقیر شاہ اور فواد حسن فواد کے پکڑے جانے کے بعد سانحہ ماڈل ٹائون کے تمام رازوں سے بھی پردے اٹھ جائینگے ۔مزید اہم خبریں
-
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ریاست ٹینیسی میں ایک ٹریلر میں منتقل ہوگئے
-
وزیراعطم شہباز شریف کی مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی مذمت
-
راس الخیمہ پولیس میں 41 سال خدمات کے بعد پاکستانی شہری ریٹائر
-
’برکس سکیورٹی بریچ‘ ڈیوٹی کے دوران انسٹاگرام ریلز بنانے والا دہلی پولیس اہلکار معطل
-
ایران جنگ پر امریکی ایوان نمائندگان میں صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور
-
بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ توسیع
-
ییلولائن 8.5 ارب کرپشن کیس، ضمیرعباسی کی ضمانت منظور
-
بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کی اطلاعات
-
امریکہ، اسرائیل اور عرب ممالک کے فوجی سربراہان کی جرمنی میں خفیہ ملاقات کا انکشاف
-
وزیراعظم نے 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت کر دی
-
لاہور میں سائبر بلیک میلنگ جبکہ فیصل آباد و ملتان میں ہراسگی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
-
اب فیصلے سڑکوں پر ہوں گے‘حافظ نعیم الرحمان نے20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.