صوبائی وزیر بلدیات و میئر نے شاعر مشرق کے درجات کی بلندی کیلئے ذعا کی

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:55

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ اور میئر سیالکوٹ توحید اختر چودھری نے حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ کی رہائش گاہ اقبال منزل جاکر ان کی 80ویں برسی پر ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین امام صاحب ؒ مجاہد مقبول بٹ ، جنرل کونسلر حمید ڈار،شاہد بٹ ،چیئرمین زکو ة عشر کمیٹی ملک رفیق ، ظفر الحق ببی بٹ ، چودھری سیف اللہ اور سید ریاض حسین نقوی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہاکہ مفر پاکستان علامہ محمد اقبال ؒ نے امت مسلماں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کیلئے اسلامی تعلیمات کو اپنے کلام کا حصہ بنایا اور ایسا کارنامہ انجام دیا جو پاکستان کی شکل میں حقیقت کا روپ بنا۔ انہوں نے آج بھی افکار قائد اور فرمودات اقبال ؒ ہم سے تقاضا کرتے ہیں کہ وطن کی مٹی کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے یوسی امام صاحب کا دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کی ۔