کوئی مسئلہ ایسا نہیں ہے جو بات چیت سے حل نہ ہوسکے،میجر جنرل آصف غفور

میرانشاہ پر جرگے کا انعقاد کیا گیا، تاجروں کے کچھ مسائل ہیں جن کو ہم حل کرنے کیلئے تیار ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

اتوار 22 اپریل 2018 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کوئی مسئلہ ایسا نہیں ہے جو بات چیت سے حل نہ ہوسکے‘ قبائلیوں نے پاک فوج کے ساتھ مل کر قربانیاں دیں جس کے باعث آج امن قائم ہوچکا ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اتوار کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ پر جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں شمالی وزیرستان کے تاجروں اور عمائدین نے شرکت کی‘ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ قبائلیوں نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ میں امن کے قیام کیلئے قربانیاں دی ہیں اور کوئی ایسا مسئلہ نہیں جو بات چیت سے حل نہ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے دکانداروں کو سامان کا مسئلہ تھا تاکہ ان کا روزگار بحال ہوسکے‘ انہوں نے کہا کہ یہ جو آپریشنز تھے ان کی ایک پلاننگ تھی کہ ان علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنا تھا جس کے بعد جیسے پہلے امن تھا اس سے بہترامن یہاں لانا ہمارا مقصد تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجروں کے کچھ مسائل ہیں جن کو ہم حل کرنے کیلئے تیار ہیں اور ہم چاہتے ہیں ان مسائل کو ہفتوں یا مہینوں میں حل کریں نہ کہ سالوں میں حل ہوں انہوں نے کہا کہ مل میں قیام امن کے عوام‘ سیکیورٹی فورسز نے قربانیاں دی ہیں اور ہم عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل کریں گے۔

ہم ان مسئلوں کو ملک دشمن کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو ہم نے باہر جلسے جلوسوں میں بیٹھ کر نعرے بازی کرنی ہے اس کی بجائے ہم مل بیٹھ کر مسائل بات چیت سے حل کریں گے یہی ہمارے اور ملک کیلئے بہتر ہے اور ہم مل کر ملک کو آگے لے جائیں گی