ملک کے آئین کو توڑنے اور ججوں کو گھروں میں نظر بند کرنے والے مشرف کو آئین کے کٹہرے میں لانے کی کسی ادارے کو جرات نہیں، را نا تنویرحسین

تین بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کو اجازت نہیں دی جاتی کہ وہ سات دن کے لئے لندن میں بیمار اپنی اہلیہ کی تیمار داری کے لئے رک سکے ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی

اتوار 22 اپریل 2018 21:50

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی را نا تنویرحسین نے کہا ہے کہ ملک کے آئین کو توڑنے اور ججوں کو گھروں میں نظر بند کرنے والے سابق ڈکٹیٹر مشرف کو آئین کے کٹہرے میں لانے کی کسی ادارے کو جرات نہیں آئین پاکستان کے محافظ اور ججوں کو بحال کروانے والے ملک کے تین بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کو اجازت نہیں دی جاتی کہ وہ سات دن کے لئے لندن میں بیمار اپنی اہلیہ کی تیمار داری کے لئے رک سکے سابق وزیر اعظم نے عدلیہ سے جب بھی اپنی اہلیہ کی تیمار داری کے لئے استثنیٰ ما نگا عدالت نے اجازت نہ دی محمد نواز شریف روز عدالتوں میں پیش ہو تے ہیں اور آئین وقانون کی پاسداری کرتے ہیں جبکہ عدالتی مفرور اور سنگین غداری کے مقدمے میں ملوث مشرف پر ملک کا کو ئی قانون لاگو نہیں ہو تا ان خیالات کا اظہار انہوں این اے 120کے گا ئوں مرادے کلاں میں چودھری سرفراز احمد ورک کے ڈیرہ پر منعقدہ ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا چو دھری نیا مت علی ورک آف دھامونکی ، چودھری فیضان خالد ورک ایم پی اے ، امیدوار پی پی 138میاں عبدالروف ، امیدوار پی پی 139چودھری خلیل احمد ورک ، میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ، یوسی چیئر مینوں ملک ، نوید محمود چوہان ، ملک ذوالفقار کھوکھر ، لیگی رہنما حکیم سلیم اللہ ، چودھری وقاص ڈھلوں اور چودھری سرفراز ورک نے بھی جلسے سے خطاب کیا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کا مقابلہ سازشی عناصر اور ترقی و خوشحالی کے دشمنوں سے ہو گا عوام مسلم لیگ(ن) کو ملکی تاریخ میںریکارڈ ترقیاتی کام کروانے اور عوامی خدمت پر دوتہائی اکثریت سے کا میاب کرائیں گے انہوں نے کہا کہ این اے 120شیخوپورہ میں جتنے ترقیاتی کام ہو ئے اس کی مثال پورے پاکستان کے کسی قومی اسمبلی کے حلقہ میں نہیں ملتی ہماری سیاست عوام کی خدمت اور کام ، کام اور کام ہے الیکشن 2018میں مسلم لیگ(ن) مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروادے گی نیازی اور زرداری کی مفادات پر مبنی سیاست اور اقتدار کے لئے گٹھ جوڑ ان کے کسی کام نہیں آئے گا مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور محمد نواز شریف پوری قوم کے ہر دلعزیز قائد ہیں سازشوں کے ذریعے اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنے والوں کو عوام الیکشن میں نشان عبرت بنا دیں گے محمد نواز شریف کی نا اہلی کا بدلہ قوم مسلم لیگ(ن) کوکا میابی سے ہمکنار کرواکر لے گی وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے این اے 120کے دیہات بٹھل ، کلپی ڈوگراں ، مڑھ بھنگواں ، 18چک میں بھی کانرمیٹنگز سے خطاب کیا اس موقع پر گجر، ڈوگر، جاٹ ، کھرل ، کشمیری برادری کے نمائندہ افراد نے رانا تنویر حسین کی غیر مشروط حمائیت اور مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔