4 پولیس اہلکار اور9 ایلیٹ ٹیمیں سیاستدانوں کی حفاظت پر مامور

سب سے زیادہ شریف خاندان کو سکیورٹی فراہم کی گئی جن کی تعداد182 اہلکار اور6 ایلیٹ ٹیمیں شامل

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) پنجاب میں پارلیمنٹیرین کے علاوہ 354 پولیس اہلکار اور9ایلیٹ ٹیمیں سیاست دانوں کی حفاظت پر مامور ہیں،سب سے زیادہ پولیس اہلکار شریف خاندان کو سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں جن کی تعداد182 پولیس اہلکاروں اور 6ایلیٹ ٹیمیں ہیں،خادم اعلیٰ پنجاب کے داماد اور سمدھی کو بھی سرکاری وسائل سے سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

آن لائن کے پاس موجود سرکاری دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سیکورٹی پر 135پولیس اہلکار اور6ایلیٹ کی ٹیمیں معمول تھیں جبکہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سیکورٹی پر28 پولیس اہلکار اور2ایلیٹ کی ٹیمیں معمور ہیں،شریف خاندان کے رائیونڈ فارم ہاؤس پر24پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد میاں عمران یوسف کے پاس12 پولیس اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں،خادم اعلیٰ پنجاب کے سمدھی اور عمران یوسف کے والد کے پاس بھی دو پولیس اہلکار ہیں،سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے خاندان کی سیکورٹی کیلئی27 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،پنجاب میں لاہور ریجن میں کل 306پولیس اہلکار اور9 ایلیٹ ٹیمیں منتخب نمائندوں کے علاوہ لوگوں کو سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں،اس کے علاوہ ساہیوال ریجن میں صرف دو اہلکار ایک اسد خان بلوچ ساہیوال میئر کے پاس اور دوسرا اہلکار ملک علی عباس قادری ڈسٹرکٹ چیئرمین اوکاڑہ کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان ریجن میں بھی دو پولیس اہلکار،پارلیمنٹیرین کے علاوہ لوگوں کی سیکورٹی پر مامور ہیں،جن میں ایک خواجہ عطاء اللہ سابق وفاقی وزیر کے پاس اور دوسرا عظمیٰ عبدالکریم صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) جنوبی پنجاب کے پاس ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔بہاولپور ریجن میں کوئی سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی،شیخوپورہ ریجن میں 8پولیس اہلکار پارلیمنٹیرین کے علاوہ لوگوں کی سیکورٹی پر مامور ہیں،شیخوپورہ میں رانا عتیق ضلعی چیئرمین کی سیکورٹی پر دو پولیس اہلکار تعینات ہیں،رانا سکندر حیات ضلعی چیئرمین قصور کی سیکورٹی پر بھی دوپولیس اہلکار تعینات ہیں،گوجرانوالہ ریجن میں9 پولیس اہلکار پارلیمنٹیرین کے علاوہ لوگوں کی سیکورٹی پر تعینات ہیں اور راولپنڈی ریجن میں 3پولیس اہلکار جس میں سے دو اہلکار ایمان طاہر چیئرمین ضلع کونسل اٹک کے پاس ڈیوٹی دے رہے ہیں،سرگودھا ریجن میں6اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،فیصل آباد ریجن میں9پولیس اہلکار پارلیمنٹیرین کے علاوہ لوگوں کی سیکورٹی پر تعینات ہیں اور ملتان ریجن میں 9پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں اور یہ9 پولیس اہلکار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ملتان میں سیکورٹی پر مامور ہیں۔