جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کیخلاف ہڑتال کامیاب بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں
جماعت اسلامی جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے اور ہڑتال مسائل حل کرانے کے لیے ایک جمہوری طریقہ ہے ،حافظ نعیم الرحمن
اتوار 22 اپریل 2018 23:21
(جاری ہے)
اجلاس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد سے رابطوں کے لیے مرکزی اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنادی گئیں۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری پینے کے لیے پانی اور گرمی کی شدت میں اضافے کے باوجود اذیت ناک لوڈ شیڈنگ سے بلبلا اٹھے ہیں جبکہ شہری وفاقی اور صوبائی حکومت کی بے حسی پر سراپا احتجاج ہیں ، جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک اور پانی کے فراہمی کے لیے تحریک جاری رکھی ہوئی ہے ، 27اپریل کو شہر بھرمیں پٴْر امن ہڑتا ل کو ہر صورت میں کامیاب بنائیں گے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے اور ہڑتال مسائل حل کرانے کے لیے ایک جمہوری طریقہ ہے ، شہر کراچی میں پانی اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی کراچی کی تجارتی مارکیٹیں اور صنعتیں بند ہورہی ہیں شہری اب ہڑتال کو کامیاب کر کے مسائل حل کرانے میں جماعت اسلامی کی ’’حقوق کراچی تحریک ‘‘کا حصہ بنیں اور حکام بالا کو مجبور کریں تاکہ مسائل حل ہوسکیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کراچی تشریف لارہے ہیں ، میں ان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کراچی میں اذیت ناک لوڈ شیڈنگ ، پانی کی قلت کا فوری نوٹس لیں اور کے الیکٹرک کو پابند کریں کہ وہ جنریشن پلانٹس فرنس آئل پر چلاکر شہریوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔ حافظ نعیم الرحمن نے وکلاء برادری، علماء کرام، اساتذہ ، طلباء ،انجینئرز، ڈاکٹرز ، تاجر ، مزدور ، اقلیتی برادری، سول سوسائٹی و انسانی حقوق سے وابستہ تمام افراد سے اپیل کی ہے کہ 27اپریل کو کے الیکٹرک کے خلاف شہر بھر میں پٴْر امن ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.