جہلم کی پنجاب سمال انڈسٹری اسٹیٹ میں سوئی گیس کی فراہمی وہاں کے صنعت کاروں کا حق ہے جسے ہم دلائیںگے ، رہنما (ن) لیگ بلال اظہر کیانی

پیر 23 اپریل 2018 18:39

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) جہلم کی پنجاب سمال انڈسٹری اسٹیٹ میں سوئی گیس کی فراہمی وہاں کے صنعت کاروں کا حق ہے جسے ہم دلائیںگے ،ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما امیدوار حلقہ این اے 66بلال اظہر کیانی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے سڑکیں ،سکولز،کالجز،میں سہولیات تو دی ہیں لیکن کہیں دیہاتوں میں اور سوہاوہ اور دینہ میں گیس فراہم نہ کی ہے ،جسے کے ضمن میں ہم نے جہلم چیمبر آف کامرس کے ایک وفد کے ہمراہ وفاقی وزیرمملکت رانا محمدافضل اور گورنر پنجاب سے ملاقات میں ان علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے جو ملاقات کی تھی اس ضمن میں ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے تفصیلی رپورٹ پیش کی جس میں انہو ںنے بتایا کہ ہم نے جہلم سمال انڈسٹری کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے محکمہ سوئی گیس کی طرف سے فراہم کردہ دو ملین کا ڈیمانڈ نوٹس جمع کروا دیا تھا لیکن وہ ڈیمانڈ نوٹس محکمہ سوئی گیس کی غلطی کی وجہ سے انہوں نے غلط جاری کیا جبکہ اس پر بارہ ملین روپے خرچ ہونے تھے لیکن اب وفاقی وزیر مملکت پٹرولیم نے وعدہ کیا ہے کہ اگر پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن جہلم کے صنعت کاروں کو سہولت دینے کیلئے سات ملین کا ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے تو ہم گیس کی فراہمی کو یقینی بنا سکتے ہیں جبکہ سمال انڈسٹری کارپوریشن کے بجٹ میں اتنی رقم موجود نہ ہے جس پر ایم ڈی نے وعدہ کیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس کیلئے ہم فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیںگے اور یہ رقم جمع کروا کر جہلم انڈسٹریل اسٹیٹ کو سوئی گیس فراہم کریںگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کا شعبہ تعلیم میں انقلاب کا منصوبہ بہترین کاوش ہے لیکن انہیں سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر کی طرف سے بجھوائی گئی رپورٹوں پر عمل کرتے ہوئے انہیں لاکھوں روپے سالانہ اعزازیہ دینے کا عمل کرنے سے پہلے ضلع کے تمام سکولوں میں موجود سہولیات ،اساتذہ کی کمی اور سکولوں کی بلڈنگ کے معیار کے ساتھ ساتھ طلباء کی یقینی حاضری کے علاوہ ضلعی سطح پر تعلیمی معیار کا بھی جائزہ لینا ہوگا۔تبھی خادم اعلیٰ پنجاب صوبہ میں تعلیمی انقلاب لا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم عوام کے ساتھ ملکر تعلیم ،صحت اور سوئی گیس ،بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیںگے جبکہ منتخب ہونے کے بعد اسے یقینی بنائیںگے۔