پارلیمنٹ میں اتنا دم خم نہیں کہ وہ کسی کا مواخذہ کرے، نواز شریف
کسی کے ساتھ کوئی کمپیرومائز نہیں ہوگا حق کی خاطر لڑوں گا تاکہ قوم کے سامنے سچ آئے، سابق وزیراعظم مارشل لاء کا راستہ روکنے کی باتیں کرنے والے خود مارشل لاء لگا کے بیٹھے ہوئے ہیں،ہسپتالوں‘ سکولوں کے دورے کرنا ان کا کام نہیں بلکہ ان کا کام 18 لاکھ زیر التواء مقدمات کو تیزی سے نمٹانا ہے، احتساب عدالتی میں پیشی کے موقع پر گفتگو
پیر 23 اپریل 2018 18:39
(جاری ہے)
جنہوں نے میرے خلاف فیصلہ دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اخبارات ‘ الیکٹرانک میڈیا کی زبان بندی کی جارہی ہے۔ میری زبان بندی کی جارہی ہے یہاں کیسی جمہوریت ہے۔ مجھے اسے جمہوریت کہتے ہوئے بھی شرم آتی ہے یہاں تو بدترین مارشل لاء نافذ ہے‘ میرے خلاف جو فیصلے دیئے گئے ان فیصلوں نے جسٹس نیر کو بھی شرمندہ کردیا ہے۔ انہوں نے منظور پشتین کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ منظور پشتین کے لاہور جلسے میں پانی چھوڑا ہے یہ انتہائی بذدلانہ اقدام ہے اسکی ہر گز اجازت نہیں دی جاسکتی‘ اس کی آواز کو کو سننا چاہیے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بات لکھ لیں کہ 22 کروڑ عوام ان کے فیصلوں کو نہیں مانے گی میں نے 22 کروڑ عوام کی خدمت کی ہے بجلی کے نئے نئے منصوبے لگائے گئے‘ سڑکوں کا جال بچھایا گیا ‘ انفراسٹرکچر بہتر ہوا اللہ نے یہ کام میرے ہاتھوں کروایا‘ وطن دشمن قوتوں کو میرا ملک کی خدمات کرنا پسند نہیں آیا انہوں نے میرے خلاف سازشیں کی اور مجھے پھنسایا یہ قوتیں یاد رکھیں کہ میں بھاگنے والا نہیں پاکستان میرا وطن ہے اور یہاں رہ کر عوام کی خدمت کروں گا۔ آئندہ انتخابات میں ن لیگ ایک قوت کے طور پر ابھرے گی ۔ سینیٹ انتخابات میں تمام جماعتوں نے ہارس ٹریڈنگ کی ہے اورن لیگ ایک صاف شفاف پارٹی کے طور پر ابھری ہے۔ ہمارے اتحادی بھی ہمارے ساتھ کھڑے رہے انہوں نے کوئلے کی کان میں اپنا منہ کالا نہیںکیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ کمپیرومائز کی باتیں کررہے ہیں وہ غلطی پر ہیں کسی سے کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی حق کی خاطر آخری سانس تک لڑوں گا تاکہ قوم سچ جان سکے۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.