چینی صدر شی سیروسی وزیر خارجہ کی ملاقات

منگل 24 اپریل 2018 09:50

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ وہ رواں سال جون میں منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس میں روسی صدر ولادی میر پیو ٹن کی شرکت کی امید رکھتے ہیں۔انہون نے کہا کہ امید ہے کہ ان کے ساتھ نئے عہد میں چین اور روس کے تعلقات کی ترقی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے دوسرے رکن ممالک کے ساتھ تنظیم کی ترقی کے لئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :