تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کل سرگودھا آئیں گے

منگل اپریل 13:56

تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کل سرگودھا آئیں گے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کل 25 اپریل کو سرگودھا آئیں گے۔ جس کے لئے شہر بھر اور گردونواح میں استقبالہ بینرز آویزاں کر دیئے گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق عمران خان 25 اپریل کو سرگودھا شہر آمد پرقبل سابق وفاقی وزیر ندیم افضل چن کے گاوں موضع پنڈمکو ان کی رہائش گاہ جآئیں گے۔ عمران خان سرگودھا شہر میں ممبر سازی کیمپس میں شرکت اور مختلف وفود سے ملاقات کریں گے جس میں کئی شخصیات کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت متوفع ہے۔ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔