
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل آزاد جموں و کشمیر کا ایک روزہ مشترکہ اجلاس 30 اپریل کو وزیراعظم ہائوس مظفرآباد میں منعقد ہوگا
منگل 24 اپریل 2018 15:01
(جاری ہے)
مشترکہ اجلاس کا موضوع’’تمام مکاتب فکر کے درمیان بین المسالک ہم آہنگی ، ریاست آزاد جموں وکشمیر میں یکجہتی اور اتحاد اور اتفاق کے اسلامی اصولوں کے فروغ،معاشرے کی اصلاح اور اسے اسلامی خطوط پر استوار کرنے کے لیئے علمائے کرام با لخصوص جموںو کشمیر ملی رابطہ کونسل کا کردار،، ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل تشکیل ایکٹ مجریہ 1997ء کی دفعہ 5 کے تحت ریاست آزاد جموں و کشمیر میں اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لیئے اقدامات تجویز کرنا اسلامی نظریاتی کونسل کے فرائض میں شامل ہے۔اس سلسلہ میں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے ویژن کے مطابق کونسل نے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے آزاد کشمیر میں اتحاد اور ملی یکجہتی کے قیام کے لیئے مولانا عبید اللہ فاروقی ، چیئرمین علماء و مشائخ کونسل کی سرپرستی میں مرکزی اور اضلاع کی سطحوں پر ملی رابطہ کونسل ہا تشکیل دی ہیں۔ مرکزی سطح پر ملی رابطہ کونسل کے ممبران کی تعداد 16 جبکہ اضلاع کی سطح پر ملی رابطہ کونسل ہا کے ممبران کی تعداد 08 ہے۔ مرکز اور ضلعی سطح پر تشکیل کردہ کونسل ہا میں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام کو نمائندگی دی گئی ہے۔ جموں و کشمیر ملی رابطہ کونسل کے قیام کا مقصد تمام مکاتب فکر کے علماء کے درمیان رابطے کے علاوہ آزاد کشمیر بھر میں معاشرتی اصلاح اور اتحاد و اتفاق کے اسلامی اصولوں کو فروغ دینے کے لیئے آزاد کشمیر کی تمام مساجد میں جمعہ کے خطبات ایک ہی موضوع پر کیئے جانے کے لیئے بھی اقدامات اُٹھانا ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت کے زیر اہتمام مساجد میں کم از کم مہینہ میں 2خطبات ایک ہی موضوع پر کرانے کے لئے کونسل سیکرٹریٹ کی جانب سے عنوانات ارسال کیئے جا چکے ہیں۔ آزاد جموںو کشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ایک نہایت اہم کاوش ہے جس کی مثال قبل ازیں پاکستان سمیت پورے خطے میں نہیں ہے۔صدرِ آزاد ریاست جموں و کشمیر و وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نے جموں و کشمیر ملی رابطہ کونسل کے قیام اور اس کے اغراض و مقاصد کو نہ صرف خراجِ تحسین پیش کیا ہے بلکہ اس امر پر اطمینان کااظہار بھی فرمایا ہے کہ آزاد کشمیر میں اسلامی نظریاتی کونسل کی سرپرستی میں تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام ، بین المسالک ہم آہنگی، آزاد کشمیر میں یکجہتی کے فروغ اور ریاست آزاد جموں و کشمیر میں معاشرے کی اصلاح اور اِسے اسلامی خطوط پر استوار کرنے کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.