کلام اقبال ؒ ہمیں احساس دلانے کے ساتھ منزل کا راستہ بھی دکھاتا ہے، اقبالؒ کے افکار کی پاسداری کرتے ہوئے تمام مسلمان حرم کی پاسبانی کیلئے اکٹھے ہو جائیں تو مسائل حل ہو سکتے ہیں،گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کا تقریب سے خطاب
منگل 24 اپریل 2018 17:32
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے لیکن سب سے بڑھ کر پاکستان ہمارے لئے نعمت ہے جس کا خواب علامہ محمد اقبال ؒ نے دیکھا تھا ،ْ اگر ہم کلام اقبال پر نظر دوڑائیں تو اس میں مسلسل احساس موجود ہے،،ْ اقبال کا کلام ہمیں جھنجوڑنے کے ساتھ ساتھ منزل کا راستہ بھی دکھاتا ہے، یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اس کو محسوس کریں ،ْ منزل کا راستہ دیکھیں اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں ،ْ ہمیں یوم اقبال ؒ کو سالانہ یاد کرنے کے بجائے ہر وقت یاد رکھنا چاہئے اور یہ بھی سوچنا چاہئے کہ ہم نے ملک کیلئے کیا کیا اور افکار اقبال پر کتنا عمل کیا ،ا گر ہم خود احتسابی کریں تو پتہ چلتا ہے کہ ہم بہت پیچھے رہ گئے۔
گورنر نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں ایسے مشاہیر کسی نعمت سے کم نہیں ہوتے ،ْ بدقسمتی سے ہم ہر وقت ملک کی برائی کرتے ہیں ،ْ منفی پہلوئوں پر بات کرتے ہیں اورہمارے ہاں مثبت چیزیں پراپیگنڈوں کی نذر ہو جاتی ہیں ، ہمیں چاہئے کہ علامہ محمد اقبال ؒ کے جذبے اور رہنمائی کودیکھیں اور اس پر عمل کریں اور ان کے افکار کو تسلسل کے ساتھ زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار کی پاسداری کرتے ہوئے تمام مسلمان ایک ہوں اور حرم کی پاسبانی کیلئے اکٹھے ہو جائیں تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے ’’کلیات اقبالؒ ‘‘ پر مشتمل موبائل ایپ کا افتتاح بھی کیا ۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.