گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر کی لڑائی میں طلال چوہدری کی انٹری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 24 اپریل 2018 17:12

گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر کی لڑائی میں طلال چوہدری کی انٹری
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2018ء) گلوکارہ میشا شفیع کے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات نے شوبز انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس معاملے پر ملے جُلے رد عمل کا اظہار کیا۔لیکن اب میشا شفیع اور علی ظفر کی اس لڑائی میں سیاست دان بھی کود پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر اتنی ہراسمنٹ کی خبریں چلائی جاتی ہیں۔

اور مجھے تو میشا شفیع کے علی ظفر پر ہرساں کرنے کے الزام میں دونوں کی ملی بھگت لگتی ہے۔اور وہ دونوں اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لیے اس طرح کی حرکتیں کر رہے ہیں تا کہ میڈیا کے کیمرے ان کو کیپچر کرتے رہیں۔طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح کی ان لوگوں کی فلمیں اور تصویریں ہیں اس کے بعد ہراسمنٹ تو رہتی ہی نہیں ہے۔