پاکستانی قوم کرکٹ سے جنون کی حد تک محبت کرتی ہے، گورنر سندھ
سینئر افراد کو پلیٹ فارم مہیا کرنے میں پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کا کردار قابل تعریف ہے، ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب
منگل 24 اپریل 2018 18:16
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اور ویسٹ انڈیز کے حالیہ دورہ سے یہ بات ایک مرتبہ پھر ثابت ہوگئی ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کے دیوانے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کے لئے یہ بات حیران کن ہے کہ ناکافی وسائل ، مناسب ٹریننگ سہولیات کی عدم دستیابی کے باوجود پاکستان نے بولنگ، بیٹنگ کے شعبوں میں کئی نامور کرکٹرز دئیے ہیں جو ان کے قدرتی ٹیلنٹ کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حنیف محمد ، جاوید میانداد، انضمام الحق اور یونس خان جیسے بیٹسمین اور فضل محمود، وسیم اکرم، وقار یونس ، شعیب اختر ، عبدالقادر ، ثقلین مشتاق ، سعید اجمل جیسے بولرز نے صرف اور صرف اپنی صلاحیتوں کے باعث دنیا کے ہر میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے، انہوں نے کہا کہ ویٹرنز کرکٹ کو مسلسل جاری رکھنے اور اسے عوام میں مقبول بنانے میں ایسوسی ایشن کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سال کے دوران ایسوسی ایشن نے نہ صرف ویٹرنز کرکٹ کو فروغ دیا بلکہ اسکول کرکٹ کی ترقی کے لئے بھی کاوشیں کیں جوکہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویٹرنز کرکٹ سے 40 سال سے زیادہ عمر کے کھلاڑیوں، عام افراد کو اپنی فٹنس برقرار رکھنے میں بھی مدد ملی ہے اور اب ایسوسی ایشن کی جانب سے سپر ویٹرنز کرکٹ کی پلاننگ سے 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو کرکٹ کھیلنے کے لئے ایک پلیٹ فارم میسر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی 65 سے زیادہ شہروں کی 113 ٹیموں کا الحاق بھی نہایت خوش آئند ہے۔ اس موقع پر فواد اعجاز خان اور عاشق حسین قریشی نے گورنر سندھ کو اپنی ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد ، کرکٹ کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر یونس خان ، وسیم باری ، معین خان اور دیگر افراد کو نمایاں کارکردگی پر ایوارڈز اور شیلڈ بھی دی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.