نوجوان طلبہ ملک و قوم کا اصل اثاثہ ہیں، نوجوان نسل کی شخصیت کی تعمیر سب سے اہم ذمہ داری ہے، ڈاکٹر مہیمن

منگل 24 اپریل 2018 20:03

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) نوجوان طلبہ ملک و قوم کا اصل اثاثہ ہیں، مثبت، دائمی اور دیرپا امن کے خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے میں اصل کردار نوجوان نسل کا ہے اور اسی لئے درست خطوط پر نوجوان نسل کی شخصیت کی تعمیر تعلیم و تعلم سے متعلقہ افراد کی سب سے اہم ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سپیکم سوسائٹی کے چیئرمین اور شعبہ علوم اسلامیہ و دینیہ کے صدر ڈاکٹر مھیمن نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پنیاں ہری پور میں یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کی جانب سے قیام امن اور سماجی اور مذہبی ہم آہنگی کے حوالہ سے منعقدہ آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں طلبہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سکول کے پرنسپل نے اس کوشش کو بہت سراہا اور ڈاکٹر مھیمن اور ان کے رضاکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :