بہاول پور،اپیکا کے سینکڑوں ملازمین کا پنجاب پی ڈبلیو ڈی ورکرز کی گزشتہ چھ ماہ سے بند تنخواہوں کے خلاف سروں پر کفن باندھے کر احتجاج

فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو ملازمین اپنے کم سن بچوں کے ساتھ کمشنر کے دفتر کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے، مظاہرین کا حکومت کو الٹی میٹم

منگل 24 اپریل 2018 20:18

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) اپیکا کے سینکڑوں ملازمین نے پنجاب پی ڈبلیو ڈی ورکرز کی گزشتہ چھ ماہ سے بند تنخواہوں کے خلاف سروں پر کفن باندھے سینہ کوبی کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو ملازمین اپنے کم سن بچوں کے ساتھ کمشنر کے دفتر کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ ،ایس ای ایم اینڈ سرکل ملتان کے خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرایا جائے گا چیف جسٹس فوری نوٹس لیں اور حکومت سے جواب طلب کرئے مظاہرین کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اپیکا پنجاب کے سیکرٹری جنرل فخرالرحمن اظہر ،ڈویژنل چیئر مین حاجی بشیر احمد ،ڈویژنل صدر رانا وحید سلطان و دیگر نے کہا کہ جس مزدور محنت کش کے گھر میں چھ ماہ سے تنخواہ نہ جائے اس گھر کا کیا حال ہو گا ااج تنخوائیں نہ ملنے پر ان ملازمین کے بچوں کو سکول سے فیسیں نہ دینے پر نکال دیا گیا ہے ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر ملازمین کی تنخوائیں نہ دی گئی تو اگلے مرحلے میں ملتان پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جا ئے گا قبل ازیں اپیکا کے مختلف دفاتر سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئی جو فرید گیٹ پر جمع ہوئی چڑیا گھر سے تین علامتی جنوزے اٹھائے گئے جن کی فرید گیٹ پر علامتی نماز جنازہ ادا کی گئی