اسلام آباد ‘ پشاور‘ سوات اور گرد نواح کے علاقوں میں زلزلہ

زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

منگل 24 اپریل 2018 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) اسلام آباد ‘ پشاور‘ سوات اور گرد نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

منگل کی شب ساڑھے آٹھ بجے کے قریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد‘ پشڈاور ‘ مالاکنڈ ایجنسی‘ سوات‘ مردان‘ ایبٹ آباد‘ دیر اور گرد نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس کے باعث ان علاقوں کے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاری سلسلہ تھا زلزلے سیکسی ھبی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔