اہلسنت والجماعت رہنمائوں کی کوئٹہ واقعہ کی شدید مذمت

منگل 24 اپریل 2018 22:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی، علامہ غازی اورنگزیب فاروقی، امیر بلوچستان مولانا محمد رمضان مینگل، قاری عبدالولی فاروقی و دیگر کی کوئٹہ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت دہشت گرد پاکستان کو غیر مستحکم بنانا چاہتے ہیں ایسے واقعات سے ملک غیرمستحکم نہیں ہوگا ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے پر وطن عزیز پر آنج نہیں آنے دیں گے واقعہ میں شہید پولیس اہلکاروں و دیگر افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں دہشت گردوں کی تازہ دم کارروائیاں ملکی امن کے لیے چیلنج اور شدید خطرے کا باعث ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی کفری قوتوں کی نظریں اب پاکستان کی جانب اٹھیں ہیں وہ اس ملک کو بھی عراق و شام بنانا چاہتے ہیں ایسے واقعات سے پاکستان کو غیر مستحکم نہیں کیا جاسکتا اس ملک کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کریں پولیس اہلکاروں نے اپنی جانیں قربان کرکے شہر کو بڑی تباہی سے بچایا ایسے واقعات سے دہشت گرد خود کو ثابت کرانا چاہتے ہیں شہید اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائے اور بلاتفریق کاروائی کی جائے تاکہ اصل دہشت گردوں تک پہنچا جاسکے۔