
سپریم کورٹ نے گنا کے کاشتکاروں کو معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی
منگل 24 اپریل 2018 22:55

(جاری ہے)
چیف جسٹس نے استفسارکیاکہ حسیب وقاص شوگر مل کی طرف سے کون آیا ہے، جس پرڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کوبتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جورپورٹ عدالت کو پیش کی گئی ہے، اس میں حسیب وقاص شوگر مل کا سرٹیفیکیٹ موجود ہے، جس نے کاشتکاروں کو 71 فیصد ادائیگیاں کر دی ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ 71 فیصد ادائیگیاں اچھی بات ہے مگرحسیب وقاص شوگر مل باقی ادائیگیاں کب کرے گی، سماعت کے دورا ن کاشتکاروں کی جانب سے عدالت کوبتایا گیا کہ حسیب وقاص شوگر مل والے کسانوں کو ادائیگیاں نہیں کر رہے، بلکہ صرف منظورنظر لوگوں کوادائیگی کی جاتی ہیں۔
چیف جسٹس نے ا ستفسارکیا کہ سندھ میں گناکے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کی کیا صورت حال ہے، کیا ان کوادائیگیاں کی گئی ہیں جس پرانجمن کاشتکاراں کے وکیل نے بتایا کہ سندھ میں کاشتکاروں کوادائیگیوں میں منظم فراڈ کیا جاتا ہے، جبکہ کاشتکاروں نے بتایا کہ سندھ میں کرشنگ سیزن ختم ہو گیا ہے لیکن کسانوں کا گنا کھیتوں میں کھڑا ہے،سماعت کے دورا ن رکن قومی اسمبلی راناحیات نون نے عدالت سے استدعاکی کہ گناکاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرضلع میںسیشن جج کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی جائے کیونکہ یہاں یہ حال ہے کہ مقررہ قیمت 180روپے کی بجائے کاشتکاروں کو 120 روپے فی من کے حساب سے ادا کیے جاتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ان سے کہاکہ آپ جن کے نمائندے ہیں یہ بات اس اشرافیہ کو بھی سمجھادیں ،آپ تو خود رکن قومی اسمبلی ہیں، اس مافیا سے بات کریں اورکسانوں کامسئلہ حل کر ائیں ، جس پررکن قومی اسمبلی نے کہاکہ یہ ن لیگ، پی پی یا پی ٹی آئی کا مسئلہ نہیں، بلکہ کسانوں کامعاملہ ہے ان کی مشکلات حل ہونی چاہئیں ، عدالت کوکاشتکاروں کی طرف سے بتایا گیا کہ برادر شوگر مل نے 4سال سے کسانوں کو ادائیگیاں نہیں کی ہیں اورسب سے زیادہ ادائیگیاں اسی مل نے کرنی ہے، بعدازاں عدالت نے کسانوں کوادائیگیوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.