پشاور، انجینئرز کی اپ گریڈیشن اورپروفیشنل الائونس سمیت دیگر مطالبات کیلئے حکومت کو ڈیڈلائن

منگل 24 اپریل 2018 22:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) خیبر پختونخوا کے مختلف محکموں کے انجینئرز نے اپ گریڈیشن اورپروفیشنل الائونس سمیت دیگر مطالبات کیلئے حکومت کو ڈیڈلائن دیدی۔ اس سلسلے میںگورنمنٹ انجینئرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر شاکر حبیب نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ،ایریگیشن، پبلک ہیلتھ انجینئر نگ، لوکل گورنمنٹ و دیگر محکموں کے انجینئرز، چیف انجینئر ز، ایکسیئن اور اے سیز ودیگر ساتھیوں سمیت پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کے انجینئر ز کو اپ گریڈ کرکے پروفیشنل الاؤنس دیا جائے،بی ٹیک ہولڈرز کا کوٹہ گریڈ سترہ میں ختم کرکے ان کو پرائیویٹ پریکٹس کی اجازت دی جائے ۔

انہوںنے کہاکہ انجینئر ز صوبے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،صوبے کے بڑے منصوبے بی آر ٹی ، سوات ایکسپریس وے ڈیمز کی تعمیر اور انفراسٹرکچر ، آبپاشی ، آبنوشی، ہائوسنگ سوسائٹی سمیت دیگر انجینئرزکی شب و روز محنت سے بنتے ہیں لیکن انہیں ابھی تک اپ گریڈیشن ، پروفیشنل الائونس کا اعلان کرکے نجی پریکٹس کی اجازت دی جائے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہاکہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو26 اپریل سے صوبہ بھر میں لاک ڈائون کرینگے جبکہ30 اپریل کو تمام ترقیاتی فنڈز سرنڈر کرکے ضلعی سطح پر تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :