ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ،سینئر سول جج اور سول جج چنیوٹ رائے کا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

منگل 24 اپریل 2018 23:02

جھنگ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ محمد اعظم ،سینئر سول جج چنیوٹ ماجد وقار اور سول جج چنیوٹ رائے اعظم خان نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

اُن کی آمد پر سپرنٹنڈنٹ جیل ارشد علی وڑائچ ، حسن نواز کاٹھیہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے پروقار استقبال کیا۔ جیل پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ انہوں نے اندرون جیل خواتین وارڈ ،کچن اسیران، ہسپتال اور نوعمر وارڈ کا دورہ کیا۔ اسیران کے مسائل دریافت کئے۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی اور انتظامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :