رحیم یار خان‘ لیاقت پور کے قریب سپرٹ سے بھرا 58ہزار لیٹر آئل ٹینکر الٹ گیا

یسکیو 1122نے ٹینکر سے سپرٹ خارج کرکے مٹی اور ریت سے ڈھانپ دیا- ٹینکر ہٹاکر ٹریفک کیلئے روڈ کو کھول دیا گیا

بدھ 25 اپریل 2018 13:41

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) لیاقت پور کے قریب سپرٹ سے بھرا 58ہزار لیٹر آئل ٹینکر الٹ گیا‘ حادثہ بلوچ پمپ کے نزدیک چنی گوٹھ سے ترنڈہ محمد پناہ روڈ پر لیاقت پور کے قریب پیش آیاریسکیو 1122نے ٹینکر سے سپرٹ خارج کرکے مٹی اور ریت سے ڈھانپ دیا- ٹینکر ہٹاکر ٹریفک کے لئے روڈ کو کھول دیا گیا ہے واضح رہے کہ کراچی اور لاہور کو پٹرول اور دوسرے کیمکل سے بھرے ٹینکر ہر دفعہ رحیم یار خان کی حدود میں ہی الٹ جاتے ہیں اس سے پہلے آئل گرنے اور آگ لگنے سے کافی تعداد میں لوگ جل کر لقمہ اجل بن گئے تھے بتایا جاتا یہ روز روز کے حادثات ایک ڈرائیور ہونے کی وجہ سے ہورہے کیونکہ لمبا سفر کرنے بعد ڈرائیور کو نیند آجاتی ہے -