ساہیوال،ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر ایک لاکھ 33ہزار روپے کی نقدی اور مو ٹر سائیکل چھین لی

بدھ 25 اپریل 2018 14:38

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) نور شاہ ساہیوال روڈ پر پل رجب والا چک 50۔جی ڈی کے قریب ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر ایک لاکھ 33ہزار روپے کی نقدی اور مو ٹر سائیکل چھین لی ۔ڈاکوئوں اور دیہاتیوں میں فائرنگ کا مقابلہ دو ڈاکو زخمی حالت میں پکڑ لئے گئے ۔ناکہ پر چک 72/4Rکے بیوپاری شہزاد نے اپنے دوست طیب کے ہمراہ شہہ زار ڈالہ گاڑی 2222۔

(جاری ہے)

ایس ایل سی میں جا رہے تھے کہ ناکہ لگا کر تین ڈاکوئوں نے روک کر مو ٹر سائیکل نمبر 7861/SLMاور نقدی پچاس ہزار رو پے لوٹ لی اور دو راہگیروں سے نقدی 76ہزار روپے چھین لی ۔بیوپاریوں کے شور پر دیہاتی آگئے اور ڈاکوئوں میں ایک گھنٹہ تک فائرنگ اور مقابلہ کے بعد دو ڈاکو امتیاز اور اشرف کو دیہاتیوں نے گھیرا ڈال کر قابو کر لیا ایک ڈاکو کی مو ٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے لی ۔پولیس نور شاہ نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ۔مقبول احمد اور شہزاد کی رپورٹ پر دو مقدمات درج کر لئے زخمی ڈاکوئوں کو ہسپتال دا خل کرا دیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔