ساہیوال، زمیندار کی گندم کی فصل کو آگ لگا کر جلا دیا گیا

بدھ 25 اپریل 2018 14:38

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) نواحی چک 54/5Lمیں محمد اعجاز زمیندار کی گندم کی فصل کو آگ لگا کر جلا دیا گیا۔ ریسکیو 1122نے آگ پر قابو پالیا ۔600بھریاں جل گئیں ۔

(جاری ہے)

اسی چک کے زمیندار محمد اعجاز نے گندم کٹائی کے بعد گندم کی ایک ہزار بھریاں کھیت میں جمع کی ہوئی تھیں کہ اچانک آگ کے شعلوں نے لپیٹ لیا ۔محمد اعجاز نے الزام لگایا کہ آگ تیل چھڑک کر لگائی گئی ہے جبکہ پولیس نے کسی نشئی کے سگریٹ لگانے سے آگ بھڑک اٹھی تھی ۔ریسکیو 1122کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا لیکن 600بھریاں تقریبا لاکھوں روپے کی گندم کا نقصان ہوا۔

متعلقہ عنوان :