کراچی میں اسلحے کے بڑے ڈپو موجود ہیں،برآمدگی کیلئے کارروائیاں جاری ہیں ،آئی جی سندھ

سندھ حکومت اگر میرے اختیارات میں کمی کررہی ہے تو اس بارے میں مجھے علم نہیں ہے ،اے ڈی خواجہ کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 25 اپریل 2018 17:48

کراچی میں اسلحے کے بڑے ڈپو موجود ہیں،برآمدگی کیلئے کارروائیاں جاری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحے کے بڑے ڈپو موجود ہیں ۔نائن زیرو سے بھی ایک بڑا ڈپو برآمد ہوا تھا ۔اسلح کی برآمد کے حوالے سے کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔سندھ حکومت اگر میرے اختیارات میں کمی کررہی ہے تو اس بارے میں مجھے علم نہیں ہے ۔بدھ کو سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ نے کہا کہ بچوں کا مسئلہ انتہائی حساس ہے۔

بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات نئے نہیںلیکن ہائی لائٹ اب زیادہ ہورہے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے واقعات کے تدارک کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ملزمان کو سزائیں دی جارہی ہیں۔اغوا کی واردات کل ہوئی پولیس نے بروقت کارروائی کی۔

(جاری ہے)

معاشرے سے جرائم جڑ سے ختم ہونا ممکن نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں آئی جی سندھ نے کہا کہ علماء کرام سے مکمل سکیورٹی واپس نہیں لی گئی ہے ۔

سندھ حکومت نے خواتین کے تھانوں کے حوالے سے ترمیم کی ہے ۔صوبائی حکومت اگر میرے اختیارات کم کررہی ہے تو مجھے اس کا علم نہیں ہے ۔اے ڈی خواجہ نے کہا کہ اغوا برائے تاوان کے لئے ایران اور افغانستان فون کالز آتی ہیں تاہم ایسی تمام کالز درست نہیں ہوتی۔انہوںنے کہا کہ کراچی میں اسلحے کے بڑے ڈپو موجود ہیں ۔نائن زیرو سے بھی ایک بڑا ڈپو برآمد ہوا تھا ۔اسلح کی برآمد کے حوالے سے کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔