کراچی ،پی ٹی آئی کے بائیسویں یوم تاسیس کے موقعے پر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیاجارہا ہے،فردوس شمیم نقوی

بدھ 25 اپریل 2018 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی اور پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر ایم پی اے خرم شیر زمان نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے سینئر رہنما سرور راجپوت کے زیر اہتمام پی ٹی آئی کے بائیسویں یوم تاسیس کے موقعے پر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں پی ٹی آئی کراچی کی قیادت ، کارکنان اور عہدیداران بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں بھرپور آتش بازی ہوگی اور پارٹی کے بائیسویں یوم تاسیس کے موقعے پر کیک بھی کاٹا جائے گا۔ یہ تقریب رات ساڑھے آٹھ بجے اقراء یونیورسٹی کے سامنے مجاہد کالونی، نزد ضیاء الدین ہسپتال ، نارتھ ناظم آباد میں ہوگی۔ پارٹی رہنما یوم تاسیس کے حوالے سے تقاریر بھی کریں گے اور عہد کریں گے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں ملک و قوم کی خدمت اور جمہوریت کے قیام و بقاء کی خاطر اپنی پر امن سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ #