کراچی ،امہ ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت نیلم ،شاہ رسول اورلاڑکانہ کالونی کے 100 غریب مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم
جمعرات 26 اپریل 2018 16:30
(جاری ہے)
اس موقع پراپنے خطاب میں کہا کہ امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان گزشتہ18سال سے پاکستان، افریقہ اور مڈل ایسٹ سمیت27سے زائد ممالک میں فلاح انسانیت کے امورمیںمصروف عمل ہے جبکہ پاکستان میں تعلیم، صحت، باعزت روزگار اور صلاحیتوں کے فروغ کو جلا بخشنے سمیت 20شعبوں میں دن رات خدمات اور تربیت فراہم کر رہا ہے،گذشہ سالوں کی طرح امسال بھی خیبر پختونخواہ ، پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، آزاد کشمیر اور افغانستان کے ہزاروں مستحق خاندانوں میں کروڑوں روپے کے امدادی سامان فطرانہ اور عید گفٹ تقسیم کئے جائیں گے،اس کے علاوہ بصارت سے محروم بچوں کے لئے امہ سینٹر فار بلائنڈ راولپنڈی، امہ ڈائیلائسز صوابی، میڈیکل کلینک کوٹلی، یتیموں، بیوائوں، حفاظ اکرام، نو مسلموں اور اساتذہ کی مالی معاونت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، مساجد کی تعمیر بے گھر افراد کے لئے گھروں کی تعمیر اور آنکھوں کی سرجری سمیت متعدد منصوبے جاری ہیں۔
انہوں کہاکہ خدمت خلق رب العزت کے نزدیک انتہائی پسندیدہ عمل ہے،حقوق العباد کی ادائیگی ہرمسلمان پر لازم ہے، قابل تحسین وستائش ہیں وہ افراد وادارے جو دکھی انسانیت کی فلاح کیلئے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے شاندار خدمت انجام دے رہے ہیں، پاکستان کے مسلمانوں کو بھی چاہئے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ضرورت مندوں کا خیال رکھا جائے اور اپنے عطیات ، خیرات اور صداقات ضرورت مندوں کو پہنچانے اور یتیموں کی کفالت اور بہترین شہری بنانے کیلئے امہ ویلفیئر ٹرسٹ کا ساتھ دیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.