مسلم لیگ(ن) کی تمام قیادت عام انتخابات سے قبل نا اہل ہو جائینگے، میر حاجی علی مدد جتک

عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ملک کے خلاف ہونیوالے تمام سازشوں کو پشتون وبلوچ عوام متحد ہو کرناکام بنائینگے بعض لوگ اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لئے ملک اور جمہوریت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں،صوبائی صدر پیپلز پارٹی

جمعرات 26 اپریل 2018 22:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدرمیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی تمام قیادت عام انتخابات سے قبل نا اہل ہو جائینگے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ملک کے خلاف ہونیوالے تمام سازشوں کو پشتون وبلوچ عوام متحد ہو کرناکام بنائینگے بعض لوگ اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لئے ملک اور جمہوریت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقاء کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور دیتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواں کلی میں بہت بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ چار مئی کو بلاول بھٹو کوئٹہ کا دورہ کرینگے اور یہ دورہ بلوچستان کی مستقبل سیاست پر اچھے اثرات مرت ہونگے صوبے کی تاریخ کا سب بڑا جلسہ ہو گا کوئٹہ اور صوبے کے عوام اس جلسے کو کامیاب کرانے کے لئے تمام تر توانائی بروئے کار لائے پیپلز پارٹی ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے باقی تمام سیاسی جماعتیں صرف اپنی ذاتی گروہی مفادات کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں اور کام کر رہی ہے جو اتحاد بن رہے ہیں یہ اتحاد انتخابات سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائیگا انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمرانہ دور حکومتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جمہوری قوتوں کے ساتھ ملکر ملک میں جمہوری نظام کو مستحکم ومضبوط کیا انہوںنے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی ایک اچھا فیصلہ ہے اور اس فیصلے کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اب عدلیہ صحیح معنوں میں فیصلے دینے لگے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی تمام قیادت عام انتخابات سے قبل نا اہل ہو جائینگے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ملک کے خلاف ہونیوالے تمام سازشوں کو پشتون وبلوچ عوام متحد ہو کرناکام بنائینگے بعض لوگ اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لئے ملک اور جمہوریت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقاء کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور دیتے رہیں گے بلوچستان میں قوم پرستوں نی70 سیاست کر کے یہاں کے عوام کو بے وقوف بنایا اور اب ان کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی اور قوم پرستوں کی سیاست کی فاتحہ خوانی بھی ہو گئی صوبے کے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جائیگا پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقاء اور عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔