Live Updates

پابندی کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت سرکاری احکامات کیساتھ ناانصافیاںکرنی لگی ہے ،عاصمہ عالمگیر

وزیراعلیٰ خودپری پول ریگنگ میںملوث ہیں،الیکشن کمیشن کوانکے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میںلانی چاہئے،رہنماپیپلزپارٹی

جمعرات 26 اپریل 2018 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) سابق مشیربرائے وزیراعظم اورپاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماعاصمہ عالمگیرنے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے پابندی کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت سرکاری احکامات کیساتھ ناانصافیاںکرنی لگی ہے وزیراعلیٰ خودپری پول ریگنگ میںملوث ہے،الیکشن کمیشن کوانکے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میںلانی چاہئے۔

انہوںنے کہاکہ یکم اپریل سے ترقیاتی سکیموںپر پابندی ہے جبکہ وزیراعلیٰ اپنے غیرمنتخب نمائندہ چہیتوںمیںکروڑوںکے ٹرانسفارمرزتقسیم کررہاہے ،وزیراعلیٰ نے سرکاری احکامات کی دھجیاںاڑادی ہیںان سمیت دیگرمتعلقہ افراد کیخلاف بھی قانونی چارہ جوئی عملی میںلانی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیربالا،پشاورمیںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ(ن)کے سابق امیدواروصدرحلقہPK-7معظم باچا نے پاکستان پیپلزپارٹی میںباضابطہ طورپر شمولیت کااعلان بھی کیا۔عاصمہ عالمگیرنے کہاکہ صوبائی حکومت نے اپنے پانچ دوراقتداردھرنوںاورالزام تراشیوںکے نذرکردیا،آخری تین چارماہ میں تبدیلی والوںکوعوام کاخیال آگیاجواس بات کی عکاسی کرتاہے کہ حکومت کواقتدارسے غرض ہے نہ کہ عوام کے مسائل اورفلاح وبہبودسے۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جوکہ 11اپریل2018کوجاری ہواتھامیںواضح طورپرلکھا ہے کہ ترقیاتی سکیموںپریکم اپریل سے پابندی عائدکردی گئی ہے مگرانصاف کی حکومت نے نہ صرف ملک کے ایک باوقارادارے کے احکامات کیساتھ بلکہ آرٹیکل 218(3)اورآئین کے سیکشن4,5,اور8کیساتھ بھی ناانصافی کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ دوسروںکوآئین اورقانون کادرس دینے والے عمران خان کوچاہئے کہ اب خودوزیراعلیٰ سے جواب طلب کریں ورنہ جیالے وزیراعلیٰ سے جواب طلب کرنے کیلئے خودسڑکوںپرنکلنے میںدھیرنہیںکریںگے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سرکاری ادارںاوران کے احکامات کوہمیشہ مقدم رکھاہے مگرتحریک انصاف والوںنے عوام کی فلاح وبہبوداوربلاامتیازخدمت کیلئے توکچھ نہیںکیامگراقتدارحاصل کرنے کیلئے ہرہتھکنڈااستعمال کررہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات