Live Updates

کاہنہ میں 100بیڈکا ہسپتال میاں شہبازشریف کا عوام سے محبت کا ثبوت ہے،چودھری طارق جٹ

عمران خان نے کے پی کے لئے کچھ نہیں کیا ، پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ریکارڈ کام ہوا ہے

جمعرات 26 اپریل 2018 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کاہنہ کے رہنماء چودھری طارق جٹ نے کہاہے کہ میاں شہبازشریف نے عوامی خدمت کے نئے ریکارڈقائم کئے ہیں،جس کا منہ بولتا ثبوت میاں شہبازشریف کی طرف سے بنایا گیا غریب عوام کے لئے کاہنہ میں 100بیڈپرمشتمل ہسپتال ہے،جس کے لئے کاہنہ کی عوام میاں شہبازشریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے،چودھری طارق جٹ نیمزیدکہا کہ عمران خان ایک بار پھر لاہور سے ناکام ہوگئے ہیں ، اہل لاہور نے ان کی سیاست مسترد کردی ، عمران خان خیبرپختون خواکم اور لاہور زیادہ قیام کرتے ہیں لیکن اہل لاہور ان کے جھانسے میں نہیں آئے ،وہ لاہور میں بھر پور انتخابی مہم چلانا چاہتے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں یہ مہم بری طرح ناکام ہوگی ، عمران خان نے خیبرپختون خوا کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا جبکہ پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ریکارڈ کام ہوا ہے ،پنجاب میں صوبائی دارلحکومت میں گردے اورجگر کے امراض کے علاج معالجہ کیلئے بڑ ا ہسپتال قائم کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں غریب اورنادار مریضوں کا علاج مفت ہو رہا ہے اور 470 بستروں پر مشتمل یہ ادارہ گردے اور جگر کے امرض کے علاج کے حوالے سے سنگ میل ہوگا۔ ادارے میں جگر اورگردے کے امراض کے علاج کے علاوہ ان بیماریوں کی روک تھام کیلئے تحقیقی کام بھی جاری ہے۔عمران خان بتائیں کہ انہوں نے خیبرپختون خواہ میں کوئی ایسا منصوبہ شروع کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات